کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان میں انسانی حقوق انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے علاقائی اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔یہ میٹنگ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے حقوقِ پاکستان دوم منصوبے کے تحت منعقد ہوئی، جس کا مقصد طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو تین ماہ کی انٹرن شپ کے ذریعے عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔میٹنگ سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندہ ذوالفقار درانی،اسکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے نمائندہ فیضان عرفات، ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس و سوشل ویلفیئر اشرف گچکی، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی نمائندہ فرخندہ اورنگزیب، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ڈائریکٹر کیو اے اے ڈی جامعہ بلوچستان ڈاکٹر آصف سجاد اور ڈائریکٹر جی آئی ایل جامعہ بلوچستان ڈاکٹر وحید نورنے خطاب کیا۔مقررین نے نوجوانوں کو عملی تربیت، ادارہ جاتی تعاون اور انسانی حقوق کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔