کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس صوبائی رابطہ مرکز میں زیرِ صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالمالک منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت رکن صوبائی رابطہ کمیٹی مولانا امان اللّٰہ گرگناڑی نے حاصل کی اجلاس میں صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں جماعتی حکمت عملی پر غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کئے گئے-23 اپریل بروز جمعرات اور 24 اپریل بروز جمعہ نصیر آباد ڈویژن کا دورہ کیا جائے گا، اسی دوران ضلع سبی،ضلع نصیر آباد، ضلع صحبت پور اور ضلع اوستہ محمد میں جماعت کے ذمہ داران سے ملاقاتیں اور پروگرام کئے جائیں گے 7 مئی کو قلعہ عبداللّٰہ اور چمن جبکہ 8 مئی کو پشین کا دورہ کیا جائے گا 13 مئی کو صبح زیارت،ظہر کو دکی رات کو لورالائی14 مئی کو ضلع موسیٰ خیل، رات کو ژوب،15 مئی کے صبح ضلع شیرانی اور ظہر کو ضلع قلعہ سیف اللّٰہ کا دورہ کیا جائے گا -اجلاس میں صوبائی رابطہ کمیٹی کے دو غیر فعال ارکان کے جگہ سردار یحییٰ خان لونی اور حافظ محمد ہمایوں چشتی کو رکن صوبائی رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں سید ندا محمد شاہ کو جمعیت طلباء اسلام پاکستان (بلوچستان) کا صوبائی صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کے آخر میں جمعیت علماء اسلام پاکستان ضلع دکی کے ضلعی رابطہ کمیٹی کے رکن مولانا خلیل الرحمٰن کے بھائی، جے ٹی آئی کے مرکزی صدر محمد نواز آزاد کے دادا، جماعت کے ساتھی مولانا عنایت اللّٰہ کے والد کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے ان ساتھیوں سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔