لاہور(خبرنگار)عازمین حج کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ناظمین حج کا تقرر کر دیا گیا۔وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ہر 180 حاجیوں کے لئے ایک ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ ہر حج ناظم واٹس ایپ گروپ بنا کر اپنے متعلقہ ممبران کو شامل کرے گا۔ عازمین حج اپنے متعلقہ ناظم کے نام کی تصدیق پاک حج ایپ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق ہر گروپ کے ناظم اپنے متعلقہ سیکٹر کے حجاج کرام کے لیے واٹس ایپ گروپس تشکیل دے رہے ہیں۔ ان گروپس کا مقصد آپ تک بروقت اور مستند معلومات پہنچانا، رہنمائی فراہم کرنا، اور سفر کے دوران آسانی پیدا کرنا ہے۔ تمام حجاج کرام سے اہم گزارش ہے کہ کسی بھی گروپ میں شامل ہوتے وقت مکمل تصدیق ضرور کریں “ناظم حجاج گروپ نمبر ’’سیکٹر نمبر‘‘ احتیاط آپ کی حفاظت ہے۔ تھوڑی سی توجہ آپ کو کسی بھی جعلی یا غیر متعلقہ گروپ سے بچا سکتی ہے اور آپ کا رابطہ درست لوگوں کے ساتھ قائم رکھتی ہے۔