• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ایس 2025، راولپنڈی ڈویژن کے 1216 امیدواروں کے لازمی مضامین لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پی ایم ایس 2025 کے راولپنڈی ڈویژن کے 1216 امیدواروں کے لازمی مضامین کے پیپرز کا امتحانی مراکز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن ترجمان کے مطابق پی ایم ایس 2025 کے 1216 امیدوار جن میں 754 مرد اور 462 خواتین شامل ہیں، جو 24 اپریل سے 26 اپریل 2026 تک راولپنڈی کے گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج لیاقت روڈ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن جھندا چیچی میں امتحان دینے والے تھے، انہیں اسلام آباد اور راولپنڈی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید