امریکا اور ایران میں 2 ہفتوں پر مشتمل جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے۔
کیا جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے فریقین مذاکرات پر آمادہ ہو پائیں گے؟ جنگ بندی میں ایک بار پھر توسیع ہو گی؟ یا معاہدہ طے پا جائے گا؟ کئی سوالات اٹھنے لگے۔
مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کا فیصلہ مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے، ساری دنیا کی نگاہیں اسلام آباد پر لگی ہیں۔
امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ایرانی وفد آج اسلام آباد آنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت کی صورت میں ایرانی اسپیکر بھی شریک ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان روانگی بھی آج متوقع ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بدھ کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔