کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے نوٹس لیتے ہوئے شہر میں تندور وں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ نے پرنس روڈ، مسجد روڈ، قندہاری بازار اور پٹیل باغ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 70 تندوروں کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزیوں پر 26 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ 11 تندور سیل کر دیے گئے۔انتظامیہ نے کم وزن روٹی اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی۔