• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کا اجلاس، بلوچستان مائنز اینڈ منرلز سیفٹی بل پر غور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کا اجلاس چیئرمین غلام دستگیر بادینی کے زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی اراکین زابد علی ریکی ، فضل قادر مندوخیل اور خیر جان بلوچ ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن ، محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے افسران اور محکمہ قانون کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز سیفٹی بل 2026ء کو زیر غور لایا گیا جس کا مقصد صوبے میں معدنیات کے شعبے میں حفاظتی معیار کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ ایک جامع اور مؤثر قانون سازی کو حتمی شکل دی جا سکے جو کان کنی کے شعبے میں شفافیت ، لیبر کی حفاظت اور بہتر گورننس کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بل پر مزید تفصیلی غور و خوض کے لیے ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ تمام تکنیکی ، قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا دوبارہ تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید