• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس ، بلوچستان ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹس بل پر غور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں اراکین زابد علی ریکی اور ظفر علی آغا ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن اور محکمہ قانون کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلوچستان ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹس بل 2025 پیش کیا اور اس پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ اجلاس مین کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ ایکٹ 1991 (ترمیم 2004) بدلتے زرعی نظام ، مارکیٹ ڈائنامکس اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں رہا ، جس کے باعث نیا جامع قانون تیار کیا گیا ہے ۔ محکمہ زراعت کے مطابق ماضی میں مجوزہ ترامیم کی کثرت کے پیش نظر محکمہ قانون نے نئے بل کی تیاری کی سفارش کی تاکہ زرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے اور کسانوں ، تاجروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور ظفر علی آغا نے بل کی حمایت جبکہ زابد علی ریکی نے اختلاف کرتے ہوئے بل کے خلاف ووٹ دیا ۔ بل کو منظوری کے لیے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید