• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کادورہ قائد اعظم لائبریری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے قائد اعظم لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پر لائبریرین نے ادارے کی صورتحال پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طلباء سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنےطلباء نے پینے کے صاف پانی کی کمی، فرنیچر کی خرابی، انٹرنیٹ (وائی فائی) کی عدم دستیابی اور واش رومز کی خراب حالت کی نشاندہی کی مہر اللہ بادینی نے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پانی کی فراہمی، تیز رفتار انٹرنیٹ کی بحالی اور واش رومز کی صفائی و مرمت کو فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور لائبریری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید