• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجنز برادری کا ریفارمز پینل پر اعتماد خوش آئند، پروفیسر فاروق افضل

لاہور (جنرل رپورٹر) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ سرجنز برادری کی جانب سے ریفارمز پینل پر اعتماد خوش آئند ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوسائٹی آف سرجنز کے نومنتخب صدر پروفیسر فاروق احمد رانا اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد نعیم اختر کی قیادت میں تمام عہدیداران ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوسائٹی آف سرجنز کے نو منتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر اویس امجد ملک، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عامر جمیل، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر حافظ محمود، پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر زبیر احمد خان سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کے عہدیداران میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے اصولوں کو یقینی بنائیں گے کیونکہ پیشہ ورانہ دیانتداری کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کرنا ہی کسی بھی ادارے کی ساکھ کو مضبوط بناتا ہے۔
لاہور سے مزید