لاہور (خصوصی رپورٹر) ناقص گوشت مافیا کے خلاف کاری ضرب، لاہور میں 5میٹ پروسیسنگ یونٹس بند کر کے2ہزار 450کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اسد اللہ نے بکر منڈی لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ناقص بدبودار گوشت برآمد ہونے پر 5میٹ یونٹس بند کیے گئے،یونٹس میں ناقص سٹوریج، ٹوٹے گندے فرش اور تعفن زدہ ماحول پایا گیا، ایکسپائر گوشت کا قیمہ اور چھوٹی پیکنگ تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔