لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان سے ملاقات کی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ1 لاکھ 35 ہزار 410 خاندانوں کو اب تک گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ 91 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہونا ریکارڈ بن چکا ہے ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ اقساط کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد وصولی پروگرام کی شفافیت کا عملی ثبوت ہے۔ کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب حقیقت بن چکا ہے۔ 11لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد قرض کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جو حکومتی منصوبوں میں شفافیت اور اعتماد کا مظہر ہے۔