• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس؛ خرم شہزاد

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) پاکستان نے حالیہ عرصے میں اہم سفارتی، معاشی اور اسٹرٹیجک شعبوں میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر مضبوط قدم جما دیے ، جہاں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی سطح پر اعتماد میں بہتری جیسے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں، ترسیلات زر ،ITبرآمدات میں ریکارڈ پیش رفت ۔یہ تفصیلات مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق سامنے آئی ہیں ، عالمی ادارہ فچ کی جانب سے پاکستان کے لیے "اسٹیبل آؤٹ لک" کی توثیق کی گئی جو معاشی استحکام کا مظہر ہے جبکہ وزیراعظم کے سعودی عرب، قطر، مصر اور ترکیہ کے کامیاب دوروں سے علاقائی تعاون میں اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتوں نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے، مجموعی طور پر علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان مضبوط بنیادوں، اصلاحات اور عالمی شراکت داری کے ذریعے ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے اور ایک روشن و خوشحال مستقبل کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید