لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کا بحران عارضی ہے جلد قابو پالیں گے۔غیرملکی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان کا سر اس وقت فخرسے بلند ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کاروباری افراد کو سازگار ماحول مہیا کر کے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے مضبوط ہونے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور پاکستان ترقی کرے گا ۔