لاہور (پ ر) سونا سینٹرنے ضلع شیخوپورہ کے کاشتکاروں کے لیے مریدکے میں ایک کامیاب تقریبِ تقسیم انعامات کا پروگرام ــ"سونا سے ہے کامیابی" کاانعقاد کیا۔ یہ تقریب کمپنی کے کسانوں کی معاونت اور سہولت کے لیے منعقدہ پراگرامز کا تسلسل ہے۔ تقریب کے دوران سونا سینٹر کے رجسٹرڈ کسان جناب شہباز حسین بھٹی کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک ٹریکٹر انعام کے طور پر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، رانا تنویر حسین نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔