لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر، آرام دہ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ہیڈکوارٹر کے ریزرویشن آفس کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کر دیا۔ اقدام کا مقصد ٹکٹنگ نظام کو مؤثر بنانا اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ریزرویشن آفس جدید و دیدہ زیب انٹیریئر ڈیزائن سے آراستہ کیا گیا ہے۔