• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلپ لائن کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن،بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر واسا پنجاب میں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ای پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ای پورٹل کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار تمام اضلاع کے فیلڈ آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور 1334 ہیلپ لائن کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ مین ہولز کی جیو ٹیگنگ اور اوپن مین ہول ڈیٹیکشن سسٹم کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 3ہزار سے زائد اوپن مین ہولز کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
لاہور سے مزید