لاہور(شوبز رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ٗ جرمنی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر آرنو کرخوف (Arno Kirchhof) نے دورہ کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد نواز گوندل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر دونوں جانب سے خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً ثقافتی تعاون، فنونِ لطیفہ کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور الحمرا آرٹ میوزیم میں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹو ں کے قیمتی فن پاروں کی فریمنگ اور جدید تقاضوں کے مطابق حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جرمن وفد کی جانب سے 65لاکھ روپے فراہم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔