• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات، آئی پی پی کا 9 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان میں 7جون کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کے قائم کردہ 20رکنی انتخابی بورڈ کا اجلاس پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کی24نشستوں کے انتخاب کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کی حکمت عملی طے کی گئی اور پہلے مرحلے میں 9نشستوں پر پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مولانا سلطان رئیس، فتح اللہ خان، کیپٹن (ر) شفیع اللہ خان، ایمان شاہ اور راجہ جلال حسین کے نام فائنل کر دیے گئے ہیں جبکہ شمس الحق لون، حاجی شاہ بیگ، حاجی گلبر خان،اور خان اکبر خان کو بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ملیں گے۔ آئندہ چند روز میں پارٹی کا انتخابی بورڈ گلگت بلتستان کے باقی امیدواروں کا بھی اعلان کر دے گا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اس امر کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے باہمی انتخابی اتحاد کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں طے پایا کہ خواتین اور ٹیکنو کریٹس کی 9سیٹوں پر استحکام پاکستان پارٹی جلد اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی۔
لاہور سے مزید