• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین کارکردگی دکھانیو الے کھلاڑیوں کو پولیس کبڈی ٹیم میں شامل کیا جائیگا، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں مختلف یونٹس کے مابین دلچسپ کبڈی میچز کھیلے گئے۔مقابلوں میں سپورٹس ونگ لاہور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل ڈیوٹی لاہور کی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ ایسے مقابلے پولیس فورس میں ٹیم ورک، فٹنس اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پاکستان پولیس کی کبڈی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پنجاب پولیس میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے مقابلوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ اہلکاروں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔
لاہور سے مزید