لاہور (خصوصی رپورٹر) راوی شہر میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا آپریشن، پراپرٹی دفاتر سیلراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ شعبہ ڈیویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹرز نے آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران چوہنگ، ملتان روڈ پر واقع میڈوز سٹی کے دفاتر کو سربمہر کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ اسکیم غیر منظور شدہ تھی اور اس میں جائیداد کی خرید و فروخت جاری تھی۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر این او سی کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔