جدہ (شاہد نعیم)سعودی حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میانمار کے ایک شہری کو چھ افراد کو مکہ لانے کی کوشش پر گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کو مقررہ سزاوں کا سامنا کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانے اور سخت سزاوں کا اعلان کیا تھا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے یا وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔