• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں 300 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

کراچی(نیوزڈیسک)غزہ میں 300 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے خوشیوںکی نئی شروعات ہوئی، اجتماعی شادی تقریب جمعہ کے روز منعقد کی گئی۔اجتماعی شادی کا اہتمام متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیا گیا تھا، خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن کا تعاون بھی شامل تھا۔شادی کے لیے 1191 درخواستیں موصول ہوئیں، 300جوڑے منتخب ہوئے، قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب جوڑوں کا انتخاب کیا گیا۔فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا مقصد امید اور مسکراہٹیں بحال کرنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید