• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام :بشار الاسدکے قریبی عزیزوں سمیت اہم حکومتی شخصیات کیخلاف مقدمات کا آغاز

دمشق(اے ایف پی) شام میں آج (اتوار)سے بشارالاسدکے قریبی عزیزوں اور ان کے دور حکومت کی اہم اورنمایاں شخصیات کیخلاف مقدمات کا آغاز ہو رہا ہے، فہرست میں بشارالاسد کےکزن اور درعا صوبے کے پولیٹکل سیکورٹی سربراہ عاطف نجیب ،بشار کے ایک اورکزن وسیم الاسد، امجد یوسف سمیت کئی پائلٹوں کے نام شامل ہیں۔پہلی باقاعدہ سماعت درعا صوبے کے پولیٹکل سیکورٹی کے سابق سربراہ اور بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب سے شروع ہوگی، ان پر 2011میں بچوں پر تشدد اور مظاہرین پر کریک ڈاؤن کا الزام ہے، اس کے بعد سابق صدر کے ایک اور کزن وسیم الاسد کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان پر منشیات کی اسمگلنگ اور ملیشیا چلانے کے الزامات ہیں۔ اس کے بعد امجدیوسف کا نام ہے جنہیں حال ہی میں گرفتارکیا گیاہے،ان کیخلافتضامن قتل عام میں وڈیو شواہد کی بنیادپرسنگین جنگی جرائم کے تحت کارروائی ہوگی۔ مندرجہ بالا شخصیات کے علاوہ ان پائلٹوں کو کیخلاف بھی مقدمات چلیں گے جنہوں نے شامی شہروں پر بیرل بموں اور کیمیائی حملوں میں حصہ لیا تھا۔شام کے وزیرِ انصاف مظہر الویس کے مطابق یہ مقدمات عوامی ہوں گے تاکہ متاثرین کو برسوں کے انتظار کے بعد انصاف ملتا نظر آئے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید