• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں مہنگے پٹرول پر عوام کا شدید ردعمل، ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں مہنگے پٹرول پر عوام کاشدید ردعمل، ٹرمپ ذمہ دار قرار ، 77 فیصد امریکیوں نےایران جنگ شروع کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہونے کا الزام ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈالا ، انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی دباؤ میں، معیشت برتری ختم ،عوام مہنگائی اور ایندھن قیمتوں سے پریشان ہیں۔ ایک حالیہ رائٹرز/ اپسوس سروے کے مطابق امریکی عوام کی واضح اکثریت نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے، جس سے ان کی ریپبلکن پارٹی کو نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل شدید سیاسی دباؤ کا سامنا ہے۔ سروے کے مطابق 77فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جبکہ 58فیصد افراد ایسے امیدواروں کی حمایت سے گریز کریں گے جو ایران پالیسی کی تائید کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید