کیف ( جنگ نیوز) چرنوبل40 سال بعد بھی خطرے میں، جنگ نے سیکورٹی مزید کمزور کر دی ۔ یوکرین میں واقع چرنوبل جوہری پلانٹ پر 26 اپریل 1986میں تاریخ کا بدترین جوہری حادثہ پیش آیا تھا۔ روسی ڈرون حملے سے حفاظتی ڈھانچے کو نقصان،2019میں بنایا گیاجدید شیلٹر متاثر،تابکار ی کا خطرہ برقرار ہے۔ گارڈی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں واقع چرنوبل جوہری پلانٹ، جہاں1986میں تاریخ کا بدترین جوہری حادثہ پیش آیا تھا، چار دہائیاں گزرنے کے باوجود اب بھی شدید خطرات سے دوچار ہے، اور روس یوکرین جنگ نے اس حساس مقام کی سکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایک روسی ڈرون حملے نے پلانٹ کے جدید حفاظتی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، جسے 2019میں اربوں ڈالر کی لاگت سے تابکاری کے اخراج کو روکنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔