کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں اسکول کے بچوں نے ڈرائیور کے بے ہوش ہونے پر ہائی وے پر بس روک لی ۔ مسيسيپی میں پیش آئے واقعے میں طلبہ نے حاضر دماغی سے اسکول بس کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ بس بے قابو ہو کر ڈگمگانے لگی تو 12سالہ طالبعلم نے اسٹیئرنگ کو سنبھال لیا، ایک اور طالبعلم نے بریک لگا ئی۔ گارڈین کے مطابق امریکی ریاست مسيسيپی میں مڈل اسکول کے طلبہ نے غیر معمولی جرات اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا، جب ہائی وے پر سفر کے دوران اسکول بس کی ڈرائیور لیہ ٹیلر دمے کے شدید حملے کے باعث بے ہوش ہوگئیں۔