لندن (مرتضیٰ علی شاہ) دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر اسلام آباد واپس آجائیں گے۔ معلومات کے مطابق ڈاکٹر فیصل 27 اپریل تک اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے اگست 2023 میں اس عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان کی جگہ ہائی کمشنر کا عہدہ وزیراعظم شہباز شریف کے چیف آف پروٹوکول ٹیپو عثمان سنبھالیں گے۔ ان کی تقرری کے لیے باقاعدہ ’’ایگریمنٹ‘‘ برطانوی حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ڈاکٹر فیصل نے برطانیہ میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کی نگرانی ایک ایسے دور میں کی جو سیاسی اور سمندر پار پاکستانیوں کے محاذوں پر تعاون اور چیلنجز، دونوں لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا۔