کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر و قائد کراچی قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ 14مئی کی وحدتِ امت کانفرنس اتحاد امت مسلمہ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی ، ضلع جنوبی کراچی کی مجلس عاملہ اور تینوں ٹاؤنز کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس جامع مسجد قباء کھڈا لیاری میں امیر ضلع جنوبی شیخ الحدیث مولانا نور الحق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔