• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے ٹریبونل میں ممبر فنانس کی عدم تعیناتی: وزیرِاعظم شہباز شریف ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے ٹریبونل میں ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیرِ اعظم خود عدالت میں آ کر وضاحت کریں کہ تاحال تقرری کیوں نہیں کی گئی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ٹریبونل کا ممبر تعینات کیا جا چکا ہے۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے نظام کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور انہیں ٹریبونلز میں جانے کا شوق ہوتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر 18 مئی تک ممبر فنانس کی تقرری نہ کی گئی تو وزیرِاعظم کو پیش ہو کر وجوہات بتانا ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید