• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر شاؤشان کا دورہ، خراجِ عقیدت پیش

---اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا
---اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے انقلابی رہنما چیئرمین ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر شاؤشان کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر صدرِ مملکت نے اسٹیچو اسکوائر میں ماؤ کے مجسمے پر پھول رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر زرداری نے ماؤ زے تُنگ کے چین کی تاریخی تبدیلی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی جدوجہد، قومی اتحاد اور ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

صدر نے مزید کہا کہ ایسے تاریخی مقامات کا تحفظ جدید چین کی تشکیل میں کردار ادا کرنے والے عوامل کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید