• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے چار زونل ہیڈ تبدیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ چوہدری محمد علی رندھاوا نے رائٹ مین فار رائٹ جاب کی پالیسی کے تحت اہم تقرر تبادلوں کی منظوری دی ہے۔ چار زونل ہیڈ تبدیل کئے گئے ہیں۔ زونل ہیڈ گو جرانوالہ شاہد ریاض گجر کو تبدیل کرکے ڈپٹی دائریکٹر ایڈمن ہیڈ کوارٹر ۔زونل ہیڈ خیبر پختونخواہ ون شیخ اشفاق احمد کو تبدیل کرکے زونل ہیڈ ملتان ۔ زونل ہیڈ ملتان شاہنواز اسلم کو تبدیل کرکے زونل ہیڈ لاہور ۔ زونل ہیڈ لاہور محمد عمران کو منیجر پروڈکشن ہیڈ کوارٹرز اور تقرر ی کے منتظر تاج ولی خان کو زونل ہیڈ گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شاہد ریاض گجر کو ڈائریکٹر پالیسی کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔ سسٹم انچارج عطا ء الرحمن واہلہ کو واپس ڈیٹا سیکشن میں تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید