راولپنڈی(جنگ نیوز) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے چیئرمین او پی ایف کا ایڈوائزر برائے جنوبی کوریا مقرر کیا گیا ہے۔ ہم انہیں اس تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہ اعزاز نہ صرف مدثر علی چیمہ کی قائدانہ صلاحیتوں، کمیونٹی کے لیے مسلسل خدمات اور غیر معمولی کاوشوں کا اعتراف ہے بلکہ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک امید کی کرن بھی ہے۔