راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھر میں آتش زدگی سے معمر خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی ،ترجمان ریسکیو 1122راولپنڈی عثمان گجر کے مطابق اتوار کو راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کالاخان میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب ایک گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ، جس سے 86سالہ خاتون نصرت بی بی شدید جھلس گئیں ،اور ازاں بعد جاں بحق ہوگئیں ،ان کی میت کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔