• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات نے 38سال بعد مری بھوربن میں اربوں روپے کی اراضی واگزار کرالی

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محکمہ جنگلات نے 38سال بعد بھوربن مری میں اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرالی،5ایکڑ اراضی1953میں محکمہ ایجوکیشن کو 30سال لیز پر دی گئی تھی ،1987میں میں یوتھ ہاسٹل والوں نے استعمال کرنی شروع کردی،محکمہ جنگلات نے واپسی کی کوشش کی تو مخالف فریقین نے سول عدالت سے حکم امتناعی لے لیا،گزشتہ روز حکم متناعی کے خارج ہونے پر محکمہ جنگلات نے قبضہ واپس لے لیا۔ڈی ایف او مری عامر امتیاز،ایس ڈی ایف او سہر بنگلہ ہارون رشید،بن ایس ڈی ایف او قمر نصیر،لوئر ٹوپہ ایس ڈی ایف او شہزاد احمد اورایس ڈی ایف او ایم سی محمد زبیرنے فارسٹ فورس اور پولیس کے ہمراہ 38سال بعد جگہ کا قبضہ واپس لیا۔پانچ ایکٹر اراضی یوتھ ہاسٹل والوں کے زیر استعمال تھی۔
اسلام آباد سے مزید