• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ کی ناقص تعمیرات،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی رنگ روڈ کی ناقص تعمیرات کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کلیام اعوان کے قریب موہڑہ لمیاں کے قریب رنگ روڈ کی پلی کے کنکریٹ جوڑ کھل گے ہیں۔جبکہ ڈینگی سیزن شروع ہے اور پلی کے نیچے چار سے پانچ فٹ پانی کا جوہڑنما تالاب بنا ہوا ہے۔شہریوں نےوزیر اعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ایف ڈبلیو او اوردیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔ابھی رنگ روڈ آپریشنل نہیں ہوئی۔اگر تعمیرات کا یہ معیار ہے تو آپریشنل ہونے کے بعد کیا بنے گا۔ادھر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ کی مجموعی پیش رفت 85 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ یہ38اعشاریہ3کلومیٹر طویل منصوبہ جڑواں شہروں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ موجودہ حالات کے باعث میٹریل کی فراہمی میں درپیش مسائل اور پانی کی سطح میں اضافہ منصوبے میں تاخیر کا سبب بن رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید