راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) جائیداد کے تنازع پر اپنے ماموں کو قتل اور اس کے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے5 روز قبل جائیداد کے تنازع پر اپنے ماموں کو قتل اور انکے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا،ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسےگرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔