• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک و تھائی لینڈ کی یونیورسٹی میں تعلیمی و سائنسی فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت

اسلام آباد ( ساجد چوہدری ) کامسٹیک اور پرنس آف سونگکلا یونیورسٹی تھائی لینڈ کے درمیان اعلیٰ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے، ورچوئل مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام، تھائی لینڈ کے پاکستان میں سفیر اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی، اس موقع پر پرنس آف سونگکلا یونیورسٹی کے نائب صدر تدریسی و بین الاقوامی امور تھاکرنگ وونگسیریچوٹ نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعلیمی تعاون ناگزیر ہے۔
اسلام آباد سے مزید