• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا جا سکا

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں وکیل صفائی کی طبیعت ناسازی کے باعث مزید صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا جا سکا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جبکہ گواہ پر جرح کے دوران وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث عدالت نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد سے مزید