• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنیوالا معلم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والے معلم کوگرفتار کرلیاگیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کر لیا ،مدعی مقدمہ کے مطابق مدرسے کے معلم نے سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے کی وجہ سے میرے بیٹے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا،صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے معلم کو حراست میں لے لیا،پولیس نے متاثرہ طالب علم کا میڈیکل پراسس کروالیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید