• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو ہسپتال کے بعد ہولی فیملی کے تہہ خانے میں بھی پانی کا رساؤ

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)بے نظیر بھٹو ہسپتال کے بعد ہولی فیملی ہسپتال کے تہہ خانے میں بھی پانی کا رساؤ ہورہا ہے۔جس کے بعدہسپتالوں کے تہہ خانوں میں پانی کا رساؤ روکنے کیلئے نیسپاک اور یو ای ٹی سے زیر زمین پانی کی سطح کی سٹڈی کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔تاکہ مسئلے کا دیرپا حل نکالا جاسکے۔اس بات کا فیصلہ پانی کے رساؤ اور زیر زمین پانی کی سطح کے مسائل کے حل کےلئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں سیپیج کی بڑی وجہ پرانی سیوریج لائنیں ہیں جن پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے واسا کو ہدایت کی کہ ہولی فیملی ہسپتال کے لئے جاری سیورج سکیم کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مون سون سے قبل اس مسئلے کا مکمل حل یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید