• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت نے بری امام میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی آئینی عدالت نے بری امام میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بہتر ہے اس کیس کو متعلقہ فورم پر ہی چلائیں۔ 

علاقہ مکینوں کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک سارے گھروں کو گرا دیا جائے گا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہم سے کوئی آبزرویشن نہ لیں، آپ کے لیے بہتر یہ ہی ہے۔ 

علاقہ مکینوں کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی دی شنوائی نہیں ہوئی۔ 

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک جج چیمبر میں کمیٹی کس قانون کے تحت بنا سکتا ہے؟ ہائیکورٹ کے جج کا یہ مینڈیٹ ہے کہ کمیٹیاں بنائے؟ 

وکیل نے کہا کہ آپریشن نہ روکا گیا تو سب گھروں کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ہائیکورٹ کو جلد فیصلے کی ہدایت جاری کر دے۔ 

جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا ہم سے آبزرویشن لیے بغیر اپنے قانونی راستے اختیار کریں۔ 

بری امام کے مکینوں کی جانب سے دائر درخواست واپس لے لی گئی، بری امام کے رہائشیوں نے ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید