• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کیخلاف دفاع وطن کیلئے سیاسی، عسکری قیادت کا غیر متزلزل عزم کا اعادہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ایک سال پہلے سے بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی بیانیے کے جواب میں دفاع وطن کے لئے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نےغیر متزلزل عزم کااعادہ کیا اور پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف انکوائری کی پیشکش کے ساتھ ہر اشتعال انگیزی پرسخت اور فیصلہ کن جواب دینے کے عزم کا ا ظہاربھی کیا۔نائب وزیراعظم اسحا ق ڈارڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اس پریس کانفرنس میں واضح اور دوٹوک موقف میں کہا کہ ہم تیار ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کسی بھی بلااشتعال جارحیت پر ہمارا پیغام واضح ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے 30 اپریل 2025 کو بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں واضح اور دو ٹوک پیغام دیا ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ؛ہماری مسلح افواج الرٹ ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی کا غیر متزلزل عزم بھی موجود ہے اگر بھار ت کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب انتہائی سخت اور شدید ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید