اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی سب کمیٹی برائے صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری کے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ پالیسی فریم ورک پر نظرثانی کا مطالبہ۔ کمیٹی نے استفسار کیا کہ غیر معیاری غیر ملکی میڈیکل اداروں کی فہرست کیوں جاری نہیں کی جاتی جبکہ کمیٹی نے بیرونِ ملک طبی تعلیم کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر مزید غور کی ضرورت پر زور دیا۔