رانی پور (نامہ نگار) منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے نام پولیس کا شکایت کنندگان کی املاک پردھاوا، پولیس گھروں میں محفوظ سونا، مویشی، لاکھوں روپے ، گندم، چاول اور دیگر قیمتی سامان لے گئی،پولیس کی ملزمان کیخلاف کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوا،15سے زائد گھروں کو مسمار کر دیا گیا ،مظاہرین کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ،رانی پور پولیس کی کارروائی سے متاثرہ دیہاتیوں کا احتجاج عدالتی تحقیقات کا مطالبہ رانی پور کے قریب گاؤں پیروز حاجی کے رہائشی مردوں اور خواتین نے مبینہ پولیس زیادتیوں کے خلاف رانی پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج کی قیادت ضلع کونسل کے رکن حاجی عباس راجپر، آصف راجپر، فوجی وحید راجپر سمیت دیگر افراد نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانی پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تاہم پولیس نے اصل منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان افراد کو نشانہ بنایا جنہوں نے منشیات کے خلاف شکایات درج کروائی تھیں مظاہرین کا الزام تھا کہ پولیس نے ان کے گھروں سے مبینہ طور پر 50 تولہ سونا، 150 سے زائد مویشی، لاکھوں روپے نقدی، 300 بوریاں گندم، 50 بوریاں چاول اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔