کراچی (اسد ابن حسن) نامعلوم گاڑی کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مقدمہ درج، اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹیریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک نامعلوم گاڑی کے داخل ہونے اور ویڈیو ریکارڈنگ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سارجنٹ ایٹ لاء سینٹ سیکرٹیریٹ میجر (ر) وجاہت افضل نے تھانے میں تحریری درخوا دی ہے کہ جمعہ کو 11 بج کر 23 منٹ پر ایک نامعلوم گاڑی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئی اور سات منٹ تک موجود رہی اس دوران گاڑی میں موجود افراد ریکارڈنگ کرتے رہے اور ممبر قومی اسمبلی کے خلاف نازیبہ الفاظ ادا کرتے رہے۔ اس درخواست پر مقدمہ نمبر183/26 درج کر لیا گیا ہے۔