تھرپارکر(نامہ نگار ) محکمہ خوراک نے تھرپارکر میں گندم اسکینڈل کی انکوائری مکمل کر لی ہے،جس میں کروڑوں روپے کے فراڈ کی تصدیق ہوئی ہے۔ انکوائری کی حتمی رپورٹ سیکریٹری فوڈ سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے۔محکمہ خوارک سندھ حکام کے مطابق تھرپارکر گندم اسکینڈل کی تحقیقات اسٹیٹ بینک اور محکمہ خوراک کے اکاؤنٹ کی رقم میں بڑا فرق آنے پر شروع کی گئی تھی۔سیکریٹری فوڈ سندھ نے19 مئی کو ڈپٹی ڈائریکٹر میرپورخاص ریجن امجد میمن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا۔ جس نے مٹھی جا کر اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے۔