پشاور(آئی این پی) پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ خوارجی کمانڈر شریعت اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، منشیات کے عادی ہیں اور مرکز کے اندر غیراخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ نے ویڈیو بیان میں والد سے لڑنے کے بعد ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی، خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل اور اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے، افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کیا جاتا ہے، تمام خوارجی کمانڈروں کے ساتھ 60 سے 70 افغانی ہیں اور میں نے بھی افغانستان سے راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ چلانے کی ٹریننگ لی۔ خارجی عمر دین کا کہنا تھا یہ خوارجی نیٹ ورک شادی خیل بیس پر حملے اور کوٹہ خواہ روڈ پر دھماکے میں بھی ملوث تھا، واقعے میں7 پولیس اہلکار ماہ رمضان میں شہید ہوئے۔