کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی کاوشوں سےاورنگی ٹاؤن کے عوام کو درپیش گیس کے مسائل کے مستقل حل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور حق پرست قیادت کی کاوشوں سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے علاقے میں 1,088 کلومیٹر طویل بوسیدہ گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔