اسلام آباد، (ممتازعلوی) نے جمعہ کے روز اپنے بانی اور سابق وزیرِاعظم Imran Khan کی قید کے ایک ہزار دن مکمل ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے جو آئینی اور قانونی جواز سے مکمل طور پر عاری ہے، اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنے قیدی سے خائف ہیں اور بنیادی انسانی حقوق مسلسل پامال کیے جارہے ہیں، جاری کردہ بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مبینہ طور پر من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات میں ایک ہزار دن کی غیر قانونی حراست پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک قومی رہنما ہیں جنہیں عوام نے واضح مینڈیٹ کے ساتھ منتخب کیا تھا مگر آج وہ ایک ایسے بگڑے ہوئے نظام کا شکار ہیں جہاں انصاف، قانون کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔